متھرا :(ایجنسی)
یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ انتخابات کی تشہیر کرنے متھرا پہنچے۔ یہاں انہوں نے بانکے بہاری مندر میں درشن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک چھوٹے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو اور مایاوتی کو شدید نشانہ بنایا۔ امت شاہ نے کہا، یوپی میں یوگی حکومت میں مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی۔ غنڈ ہ راج اور مافیا راج کو ختم کر دیا گیا۔ لیکن جب مافیا کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو اکھلیش یادو کو پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے۔
امت شاہ نے کہا، اکھلیش حکومت میں غنڈوں کا راج تھا۔ جب یوپی پولیس نے اعظم خاں کو پکڑا تو آئی پی سی کی دفعات کم پڑ گئیں۔ ان پر انتے کیسز لگ گئے۔
امت شاہ نے کہا، میں متھرا آیا ہوں۔ 2022 کے یوپی انتخابات کے لیے ہمارے تمام امیدواروں سے اپیل کرنے آیا ہوں۔ کورونا کے باعث الیکشن کمیشن نے چھوٹی میٹنگز کے لیے گائیڈ لائنز بنا دی ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم چھوٹی چھوٹی میٹنگیں کر رہے ہیں اور گھر گھر تک تشہیر کررہے ہیں ۔ متھرا نہ صرف یوپی بلکہ پورے ملک کے لیے احترام کی علامت ہے۔ یہ کانہا کو شری کرشن بنانے کی سرزمین ہے۔ متھرا سے ملک میں کہیں بھی جائیں تو لوگ فوراً رادھے رادھے کہیں گے۔ کرشن کے تئیں رادھے کے پیار کے لیے، آج ان کا نام کرشن کے آگے لگاتے ہیں ۔