نئی دہلی:(ایجنسی)
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور امن عامہ سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے پر 22 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔ آئی ٹی رولز 2021 کے تحت پہلی بار 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا گیا۔ چار پاکستان سے چلنے والا یوٹیوب چینل کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔ یوٹیوب چینلوں نے ناظرین کو گمراہ کرنے کے لیے ٹی وی نیوز چینلز کے لوگو اور جھوٹے تھمب نیلز کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ تین ٹوئٹر اکاؤنٹس، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے چار یوٹیوب نیوز چینلز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان پر قومی سلامتی، بیرونی ممالک سے تعلقات اور امن عامہ کے بارے میں پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام ہے، جس کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔