نئی دہلی: پی ایف آئی کے تین ارکان کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں سات دن کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔آئ اے این ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ای ڈی نے محمد پرویز احمد (پی ایف آئی دہلی کے صدر)، الیاس احمد ( دہلی جنرل سکریٹری) اور عبدالمقیت ( آفس سکریٹری) کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے سامنے پیش کیا اور ان کے سات دن کے حراستی ریمانڈ کی درخواست کی، جسے منظور کر لیا گیا۔واضح ہو ای ڈی اور این آئی اے نے جمعرات کو ملک بھر میں پی ایف آئی عہدیداروں کےگھروں اور دفاتر پر چھاپہ مارا اور دہشت گردی کی فنڈنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 100 سے زیادہ ارکان کو گرفتار کیا۔