کولکاتا :مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرکے تیسرے بار وزیر اعلیٰ بننے والی ممتا بنرجی نے آج یعنی پیر کو اپنے کابینہ کو تشکیل دیا۔ بنگال کے گورنرجگدیپ دھنگڑ نے ترنموکانگریس کے 43 ایم ایل اے کو وزرات کے عہدےکا حلف دلایا۔اس بار ممتا بنرجی نے اپنے کابینہ میں 17 نئے چہروں کو جگہ دی ہے۔
گورنر ہاؤس میں کووڈ گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنگڑ نے تمام 43 کابینی وزیر ، آزادانہ چارج ، وزیر مملکت کو حلف دلایا۔ وہیں تین وزراء نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے حلف اٹھایا۔ ورچوئل حلف لینے والوں میں امت مترا کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور برتیہ بوس کورونا انفیکشن سے متاثر تھے۔ ممتا کے 43 وزراء میں 26 پرانے چہرے ہیں ،جبکہ 17 نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان 43 میں 24 کابینی وزیر، 10 آزادانہ چارج (وزیر مملکت ) ہیں اور 9 وزیر مملکتوں نے حلف لیا۔
ممتا نے اس بار اپنی کابینہ میں کئی مسلمان وزیر بنایا جن کی تعداد کل ملا کر سات ہے ان میں چار کابینی وزیر فرہاد حکیم،محمد غلام ربانی، جاویداحمد خاںاور صدیق اللہ چودھری ہیں، جبکہ وزیرمملکت کے طور پر آخر الزمان اور یاسمین سبینہ کو لیا گیا، آزادانہ چارج کے ساتھ ہمایوں کبیر کو وزیرمملکت بنایا گیا ہے۔