لکھنؤ:ایسو سی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو بلالحاظ مذہب وملت غریب اور پسماندہ افراد کی قانونی امداد و رہنمائی، مظلوم افراد کیلئے قانونی تحفظ اور ان کی رہائ کے لیے جد وجہد کرتی ہے،اس نے مزید 7افراد کو رہا کرایا
کبھی بدقسمتی سے ایسا ہوتا ہے کہ کسی شخص کے ذریعہ کئے گئے کسی جرم میں سماج یہاں تک کہ اس کے گھر والے و اہل خاندان ناطہ توڑ لیتے ہیں، APCRایسے افراد کی نشاندہی کرتی ہے۔وہ لوگ جو پیروی نہ ہونے ک وجہ سے مہینوں یا برسوں سے جیل میں ہیں اور سزا کی مدت پوری کرنےکے بعد بھی جیلوں میں سڑرہے ہیں،ایسو سی ایشن ایسے افراد کی قانونی پیروی کرکےان کو انصاف دلاتی ہے
اس ضمن میں بارہ بنکی ضلع جیل سے ایوب ولد زبیرساکن بارہ بنکی، راجو ولد رامیشور ساکن بارہ بنکی، شنکر ولد ارجن ساکن بارہ بنکی، عامر ولد آصف ساکن بہرائچ، انوپ ولد للّن ساکن گونڈہ، دیپک ساکن بارہ بنکی اور سلیم ولد شکیل ساکن سیتاپور کی رہائی کرائی گئی، جن کی پیروی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ اے پی سی آر کے ذریعہ قانونی کارروائی، انتھک جدوجہدکرکے رہائی کرائی گئی۔
ایسو سی ایشن کے سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان نے اس موقع پر بتایا کہ گذشتہ کئی مہینوں میں اے پی سی آر کی مستقل کوششوں سے اترپردیش کے مختلف اضلاع کے 149 ؍ افراد کو رہائی دلائی گئی اور 189 ملزموں کے مقدمہ کی پیروی کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر رہا کئے گئے قیدیوں سے حلف لیا گیا کہ وہ اب سماج میں ایک صالح اور باکردار زندگی گزاریں گے اورمین اسٹریم میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔
اس موقع پر جیلر آلوک شکلا، ڈپٹی جیلر، اے پی سی آر سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان، و جیل کوآرڈینیٹر مینا سونی موجود تھے۔