لکھنؤ:(ایجنسی)
آئندہ سال اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کےلیے تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہے اور اس درمیان سماج وادی پارٹی نے الیکشن میں جیت کے لیے خاص فارمولہ تیار کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی ( ایس پی) 6 ڈپٹی سی ایم کے فارمولے کےساتھ الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہے ۔
ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی یوپی انتخابات میں اپنے منشور میں 6 نائب وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کر سکتی ہے۔ اس میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) ، دلت ، جنرلطبقہ اور مسلم سماج سے نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
پارٹی صدر اکھلیش یادو خود اس فارمولے پر پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے عہدیداروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ او بی سی اور ایم بی سی ( انتہائی پسماندہ طبقہ) ذاتوں کے ڈپٹی سی ایم کے فارمولے پر بحث ہو رہی ہے ۔