حیدر آباد :(ایجنسی)
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمینت بسوا سرما نے اتوار کو بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، ’قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے پہلے دن ہم نے اقتصادی قرارداد پر بحث کی، آج دوسرے دن سیاسی قرارداد پر بحث کرنے کی باری ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے قرارداد پیش کی اور اسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔‘

یہ میٹنگ نوپورشرما کی جانب سے پیغمبر محمد ؐ کی گئی تبصرہ اور ادے پور میں کنہیالال کے قتل سےپیدا ہوئے تنازع کے درمیان ہو رہی ہے ۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پارٹی سیاسی قرارداد میں اس کا ذکر کرتی ہے یا نہیں۔ کنہیا لال اور پنجاب کے گلوکار سدھو موسی والا کا تذکرہ ہفتہ کو منظور کی گئی تعزیتی قرارداد میں کیا گیا۔
پارٹی نے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں معیشت اور غریبوں کی بہبود سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کو حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوا۔ اس کا اختتام آج وزیر اعظم مودی کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد وہ یہاں واقع پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔