نئی دہلی :غازی آباد کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی طرف سے معروف صحافی رعنا ایوب کے خلاف جاری سمن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی درخواست کی اب 25 جنوری کو سماعت ہوگی، جس کی سماعت آج یعنی پیر کو ہونے والی تھی کو ردکر دیا ۔رعنا ایوب کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے COVID-19 ریلیف کے لیے عوامی فنڈز جمع کرنے میں ایف سی آر اے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر دائر استغاثہ کی شکایت میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ رعنا ایوب کی طرف سے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کیٹو کے ذریعے جمع کیے گئے فنڈز سے ایف سی آر اے کی خلاف ورزی کی۔