پریاگ راج :ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے مافیا ڈان اور دبنگ لیڈر عتیق احمد کو اومیش پال اغوا کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔عتیق کے علاوہ مزید دو مجرموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح ہو کہ اومیش پال اغوا معاملہ میں کل 11 ملزمان تھے۔ جن میں سے ایک کی موت ہو گئی تھی۔ عدالت نے ان میں سے تین کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ 7 کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے عتیق احمد، دنیش پاسی اور خان صولت حنیف کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ عتیق کا بھائی اشرف، انصار بابا، فرحان، اصرار، عابد پردھان، عاشق علی اور اعجاز اختر کو بری کر دیا گیا۔ ملزم انصار احمد کی موت ہو چکی ہے