مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے دوران اقلیتی امور کے وزیر غلام ربانی کو پیر کو ہٹادیا ہے۔ غلام ربانی اقلیتی معاملوں اور مدرسہ تعلیم کے وزیر تھے۔ ان کو ہٹانے کے بعد، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود، ریاستی وزیر تجمل حسین کے ساتھ اس محکمہ کو دیکھیں گی۔ ممتا بنرجی نے کابینہ میٹنگ کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ۔ سیاسی حلقوں میں اسے ساگردیگھی ضمنی انتخاب میں ہار کے بعد ڈیمیج کنٹرول کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ غلام ربانی کے کام سے ناخوش تھیں۔ تجمل حسین وزیر مملکت کے طور پر محکمہ کے انچارج ہیں اور اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ساگردیگھی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد ممتا بنرجی کی طرف سے مسلمانوں کو راغب کرنے کے لیے یہ ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے.