لکھنؤ:
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے چیلنج کو قبول کیا اور کہا کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی ریاست میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔
در حقیقت ، حال ہی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا تھا ، ‘ہم یوگی کو دوبارہ اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے۔ اگر ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم محنت کریں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اتر پردیش میں دوبارہ بی جے پی حکومت نہ بنے۔
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں اویسی کے اس بیان پر رد عمل کرتے ہوئے کہاکہ اویسی جی بڑے قومی لیڈر ہیں، وہ انتخابی تشہیر کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں جاتے رہتے ہیں اور ان کا اپنا عومی مقبولیت ہے لیکن اگر انہوں نے بی جے پی کو چیلنج دیا ہے تو پارٹی کے کارکنان اسے قبول کرتے ہیں ۔ریاست میں بی جے پی اگلی بار بھی سرکار بنائے گی اور اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔
یوگی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور بی جے پی اسے حاصل کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 100 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔