شمالی افریقہ کے مسلم آبادی تیونس نے اپنے وسطی چیلنج ون کو جنوبی وسطی قازکستان کے بائیکونور بیس سے روسی سویوز -2.1 اے راکٹ سے لانچ کیا۔ جو دوسرے سیٹلائٹ بھی لے کر جارہا تھا۔
چیلنج ون کو تیونس کے سائنس دانوں نے ڈیزائن اور تیار کیا۔ یہ ایک چھوٹا سا مصنوعی سیارہ ہے جس کا وزن تقریباًتین کلو گرام ہے اور انٹرنیٹ آف تھنگس ٹیکنالوجی میں استعمال کیاجائےگا۔
یہ ڈیٹا حاصل کرکے اور اسے دنیا بھر کے سپلائرز کو بھیج کرکنٹرول ، ٹرانسپورٹ ، زراعت اور رسد سمیت کئی سیکٹرمیں مواصلات اور ڈیٹا کے تبادلے کی اجازت ہوگی۔
ٹیلنٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، محمد فریقہ نے کہاکہ یہ ثقافت اور علم کی ایک پوری نسل کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کے زیر نگرانی 20 تیونسی انجینئروں کے کام کا بھی نتیجہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مصنوعی سیارہ خلا کی سمت پہلا قدم ہے ، جس کے بعد دوسرے لوگ بھی پیروی کریں گے۔ تیونس چھٹا افریقی ملک ہے جس نے مصنوعی سیارہ لانچ کیا۔