بریلی :(ایجنسی)
بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو پرسکھیڑا میں بھوجی پورہ کے ایس پی کے ایم ایل اے شہزالاسلام کے پٹرول پمپ کو منہدم کرنے کی کارروائی کی۔ بی ڈی اے کے مطابق پیٹرول پمپ کا نقشہ پاس نہیں ہے۔ نوٹس دے کر نقشہ مانگا گیا، لیکن ابھی تک کاغذات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی کی گئی ہے۔
پیٹرول پمپ مالک نے کارروائی کے بعد نقشہ فراہم کرنے کے لیے پندرہ دن کا وقت مانگا ہے۔ بی ڈی اے نے کارروائی روک دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں شہزالاسلام نے ایک استقبالیہ تقریب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف متنازع بیان دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تھانہ بارہ دری میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔