نئی دہلی:
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے الزام لگایا کہ بھارتی میڈیا طالبان کے خلاف غلط ،بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے ،جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،اور یہ سب ٹھیک نہیں اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
پرائیویٹ نیوز چینل ٹی وی 9بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نےیہ ناراضگی ظاہر کی۔اینکر نے طالبان کی آئی ایس آئی کے ذریعہ مدد کرنے کی خبروں کے حوالہ سے سوال کیا تھا،جب اینکر نے حسب عادت جواب کے دوران ٹوکا ٹاکی کی تو انہیں نے کہا پہلے مجھے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے دیجئے۔
سہیل شاہین نےدعویٰ کیا کہ طالبان نے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔