لکھنؤ: (ایجنسی)
یوپی میں جمعرات کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق تین معاملات میں کارروائی کی گئی ہے۔ بنارس میں ای وی ایم چوری کے معاملے میں اے ڈی ایم رینک کے افسر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں بریلی میں گنتی کے مقام پر کچرے کی گاڑی میں پوسٹل ویلیٹ ملنے پر ایس پی کارکنانوں کے ہنگامے کے بعد ضلع انتظامیہ نے آر او – ایس ڈی ایم بہیڑی پارول ترار کو ہٹا دیا ہے۔ ایک اور معاملے میں سون بھدر میں ایس ڈی ایم کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ ای وی ایم سے متعلق قواعد پر عمل نہیں کیا گیا۔ بتا دیں، سماج وادی پارٹی کے کارکن وارانسی میں کاؤنٹنگ سینٹر سے ای وی ایم مشینوں کو لے جاتے پوئے پکڑا تھا ۔ وارانسی کے کمشنر نے اس معاملے میں لاپروائی کو قبول کیا تھا ۔ بعد میں الیکشن کمیشن اور وارانسی کے انتظامنیہ نے صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹنگ میں ان ای وی ایم کا استعمال نہیں کیا گیا تھا ۔افسران نے دعویٰ کیا تھا کہ ان ای وی ایم کو ٹریننگ کے لئے جایا جارہاتھا۔
اسمبلی انتخابات (10 مارچ) کے نتائج سے پہلے ہی ای وی ایم کی نقل و حرکت کے معاملے نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔دراصل، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو الزام لگایا تھا کہ ووٹوں کی گنتی سے 48 گھنٹے پہلے وارانسی میں ای وی ایم مشینوں کوغیر قانونی طور سے لے جایاگیا ۔ اب سماج وادی پارٹی کی جانب سے ایک ویڈیوں جاری کیا گیا ہے جس میں افسران نے قبول کیا ہے کہ ’خامیاں ‘تھیں ۔