لکھنؤ :(ایجنسی)
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف اتر پردیش کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ریاست کے کئی شہروں سے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
ہفتہ کو پولیس نے بلیا سے 109، متھرا سے 70، علی گڑھ سے 31، وارانسی سے 27 اور گوتم بدھ نگر سے 15 لوگوں کو گرفتار کیا۔ وارانسی سے 27 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 3 تھانوں میں 4 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ نوئیڈا میں 75 نامزد اور 100 نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
نوئیڈا میں مظاہرے کے دوران نو پولیس اہلکار اور ایک بس ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے۔ اتر پردیش سے اب تک 260 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔