نیویارک :(ایجنسی)
امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکہ پر ایک حملہ کرے گی۔ سیکورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کے خطرات بڑھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔