میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پونگبا کو اے ایس روما کے خلاف یوروپا لیگ سیمی فائنل کے پہلے سیشن کے دوران بریک اس لئے لینا پڑا کیوںکہ روز ہ افطار کا وقت ہوگیا تھا۔ دراصل وہ رمضان کے روزہ رکھتے ہوئے میچ میں شامل ہوئے اور اس دوران افطار کاوقت ہوگیا تھا۔
ابھی حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے پونگبانے کھیل کے پہلے 30 منٹ کا بریک لے کر افطار کیا، پونگبا صرف پریمیر لیگ کھلاڑی نہیں ہے ہیں جنہوں نے رمضان کے دوران روزہ رکھا ہوا ہے۔ پیر 26 اپریل کو لیسٹرسٹی کے ڈیفینڈر ویسلے فوفانا کو بھی فٹبال میچ سے جلد سے غسل کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ وہ افطار کرسکیں۔
ڈیفنڈر کو 35 ویں منٹ میں کرسٹل پیلس کے خلاف میچ کے دوران اپنا روزہ افطار کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔