لکھنؤ :
یوپی اے ٹی ایس نے تبدیلی مذہب معاملے میں گجرات اے ٹی ایس کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اے ٹی ایس نے وڈوڈرا کے رہنے والے صلاح الدین کو کرفتار کیا ہے ۔
صلاح الدین کو تین دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جارہاہے ۔ اے ٹی ایس کے مطابق صلاح الدین اور عمر گوتم کے درمیان فنڈنگ کا براہ راست کنکشن سامنے آیا ہے ۔
بتادیں کہ اس سے قبل پیر کے روز یوپی اے ٹی ایس نے تبدیلی مذہب معاملے میں تین اور لوگوں کو گرفتار کیا تھا، اس میں وزارت اطفال بہبود کا انٹرپریٹر عرفان خواجہ خان و اپنا مذہب تبدیل کرچکے دو گونگے و بہر ے راہل بھولا اور منو یادو عرف عبدالمنان شامل تھے ۔