نئی دہلی :
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یو نیورسٹی اس سال سے ایم اے اردو کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی مدت دوسال کی ہوگی۔اس کا ذریعہ تعلیم بھی اردو ہوگا۔
جولائی2021-سیشن کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ رجسٹریشن فیس 200روپے ہے۔اس کے علاوہ پہلے سال کی فیس کل6330روپے ادا کرنی ہوگی، جبکہ دوسرے سیشن کے 6300 روپے دینے ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اردو کے علاوہ فارسی،عربی لٹریچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔جو طلبا دلچسپی رکھتے ہیں وہ ignou.ac.in پر جاکر فارم بھر سکتے ہیں۔