گوہاٹی : آسام میں ہفتہ سے سی ایم کے نام پر جاری تذبذب اتوار کے روز ختم ہوگیا۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ہیمنت بسواسرما کے نام پر اتفاق رائے ہوا۔ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما ہی ہوں گے۔ سربانند سونووال اس ریس میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں سربانند سونووال نے ان کے نام کو آگے بڑھایا تھا جس پر سبھی نے اتفاق رائے سے تائید کی ۔
وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں ہیمنت کسیے آگےنکل گئے؟
اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اس بار سی ایم کے چہرے کا اعلان نہیں کیا تھا۔ یہیں سے یہ مانا جارہا تھا کہ اس بار پارٹی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم انتخابات سربانند سونووال کے چہرے پر لڑا گیا، حالانکہ جب بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا ، تب سے ہیمنت بسوا سرما کو اس دوڑ میں آگے سمجھا جارہا تھا۔ کانگریس سے بی جے پی میں آنے والے ہیمنت بسوا شمال مشرق میں پارٹی کا ایک بہت بڑا چہرہ ہے۔ انہیں نارتھ ایسٹ کا چانکیہ بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اس دوڑ میں ہیمنت بسوا سرما کے جیتنے کی بھی ایک بڑی وجہ اس کی مرئیت ہے۔ سابقہ حکومت میں وہ وزیر صحت تھے ، لیکن ہر طرف نظر آتے تھے۔ ہیمنت کانگریس حکومت میں بھی سرگرم تھے اور جو بھی کام وہ کرتے ہیں اس کا کام سب کو دکھائی دیتا ہے۔
سونووال مرکزی وزیر بنیں گے!
ذرائع کے مطابق ہیمنت بسوا سرما کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سربانند سونووال کو دہلی بلایا جاسکتا ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے سونووال مودی سرکار میں 2014 سے 2016 تک وزیر کھیل تھے ۔