نئی دہلی:(ایجنسی)
کانگریس G-23 لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ آزاد نے سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ ’10 جن پتھ‘ پر ملاقات کی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں آزاد نے جی 23 گروپ کا رخ اپنے سامنے رکھا ہے۔
ملاقات کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ ملاقات میں آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘کانگریس صدر سے اچھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آنے والے انتخابات کی تیاری کیسے کی جائے اور اپنی پارٹی کو کیسے مضبوط کیا جائے اور اپوزیشن جماعتوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔
آزاد نے مزید کہا کہ ‘5 ریاستوں میں شکست کی وجوہات پر ورکنگ کمیٹی سے تجاویز مانگی گئیں۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو شکست دینے کے لیے متحد ہو کر لڑنے پر بات چیت ہوئی۔
سونیا سے ملنے سے پہلے آزاد، کانگریس کے سینئر لیڈر کرن سنگھ کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں ہولی کی مبارکباد دی۔
آزاد کی کانگریس صدر سے ملاقات سے ایک دن پہلے، گروپ کے ایک رکن بھوپندر سنگھ ہڈا نے جمعرات کو پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات جو ایک گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہی، اس دوران حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے ہریانہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ہڈا کو فون کیا تھا۔