ڈھاکہ:
بنگلہ دیش جب 1971 میں پاکستان سے الگ ہو کر آزاد ملک بنا تو اس کی گنتی دنیا کے غریب ممالک میں ہوتی تھی۔ بنگلہ دیش کا کثافت بھی ہندوستان سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ پی قدرتی آفات سے بھی بنگلہ دیش پریشان رہا ہے، لیکن ان تمام چیلنجوں کے باوجود بنگلہ دیش آگے بڑھ گیا اور اب بھارت سے بھی کئی معاملوں میں آگے نکلتا نظر آرہاہے ۔
بنگلہ دیش نے فی کس آمدنی کے معاملے میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر برائے پلاننگ ایم اے منان نے بتایا کہ ملک میں فی کس آمدنی2,064ڈالر سے بڑھ کر 2,227ڈالر ہوگئی ہے۔ عبدالمنان نے یہ ڈیٹا وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ہوئی کابینہ میٹنگ میں رکھا۔ اس کی جانکاری کابینی سکریٹری انوارالاسلام نے صحافیوں کو دی۔ کابینہ کے سکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس اجلاس میں عملی طور پر حصہ لیا تھا۔