پٹنہ: بہار کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ پاٹلی پتر کے سشاسن بابو نے ایک بار پھر پلٹی مار ہی دی جبکہ بی جے پی نے ہاتھ ملانے سے پہلے ان سے اپنی ہر شرط منوالی ہے اس کے دو ڈپٹی سی ایم ہوں گے اور کابینہ کی تشکیل میں بھی اس کی ہی چلے گی ۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے ماضی قریب میں نتیش کو جم کر کوسا تھا اور نتیش نے قسم کھائی تھی کہ وہ مر جائیں گے مگر بی جے پی میں کبھی نہیں جائیں گے
بہرحال سی ایم نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ راج بھون میں گورنر کو سونپ دیا ہے۔ نتیش کمار آج شام 5 بجے بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا حلف برداری میں شرکت کر سکتے ہیں۔ سمرسزٹ چودھری کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہیں وجے سنہا لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ہوں گے، سمراٹ چودھری اور وجے سنہا بی جے پی کے کوٹے سے بہار کے ڈپٹی سی ایم بنیں گے۔استعفیٰ دینے کے بعد نتیش نے کہا کہ میں نے سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر سے ریاست میں حکومت کو تحلیل کرنے کا بھی کہا ہے۔ میں نے انڈیاالائنس بنایا لیکن یہ کام نہیں کر رہا تھا۔ لالو کی پارٹی کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ میں نے سب سے رائے لینے کے بعد استعفیٰ دیا۔ نتیش نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اب میں ایک نئے اتحاد میں جا رہا ہوں اور اب میں بی جے پی کے ساتھ واپس آؤں گا۔