نئی دہلی :
اترپردیش میں تقریباً ایک سال پہلے بی جے پی سرکار کو برہمن ظلم وزیادتی کے مسئلہ پر گھیرنے والے جتن پرساد اب خود یوپی اسمبلی انتخاب سے پہلے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ خود برہمن ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں نظر آئیں گے۔ پرساد نے بدھ کو مرکزی وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں بی جے پی جوائن کرلی ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس مسئلے پر جہاں کانگریس کاکوئی بیان نہیں آیا ہے ، وہیں بی جے پی نے ان کا پارٹی میں ہاتھوں- ہاتھ خیرمقدم کیا ہے ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پرساد کو رکنیت دی۔
اس دوران گوئل نے کہا کہ پرساد پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔اس کے دوران جتن پرساد نے کہا کہ اگر آج بھی ایسی کوئی پارٹی ہے جو حقیقت میں ایک ادارہ کی حیثیت سے کام کرتی ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ باقی پارٹیاں صرف انفرادی اور علاقائیت تک ہی محدود ہیں۔
جتن پرسادا نے کہاکہ مجھے نئے ہندوستان میں بھی تھوڑا سا حصہ ادا کرنے کا موقع ملے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔ کانگریس کا ذکر کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ اگر پارٹی میں رہ کر آپ لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا تو پھر وہاں رہنے کا کیا فائدہ، مجھے امید ہے کہ بی جے پی سماجی خدمت کا ذریعہ بنے گی۔