نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ G-20 سربراہی اجلاس میں ہندوستان نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ نئی دہلی جی 20 لیڈر سمٹ کے اعلامیہ پر اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ لیڈر شپ ڈکلریشن کو اپنائیں ۔
وزیراعظم مودی نے ہفتہ کی شام پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘ایک اچھی خبر ملی ہے کہ ہماری ٹیم کی محنت اور آپ سبھی کے تعاون کی وجہ سے جی 20 لیڈرس سمٹ کے اعلامیہ پر اتفاق قائم ہوگیا ہے۔ میری تجویز ہے کہ لیڈرس ڈکلریشن کو بھی اپنایا جائے۔ میں بھی اس اعلامیہ کو اپنانے کا اعلان کرتا ہوں۔
وزیراعظم مودی نے نئی دہلی میں 18ویں جی 20 چوٹی کانفرنس کے دوسرے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ ‘اس موقع پر میں اپنے شیرپا، وزراء کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس کے لئے سخت محنت کی اور اسے ممکن بنایا۔’