لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اگلے ماہ ایک میٹنگ منعقد کرے گا جس میں جمعہ کی بجاۓ اتوار کو مدارس میں ہفتہ وار تعطیل کی تجویز پر غور کیا جائے گابورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے یہ تجویز پیش کی ، جس کی مدرسہ اساتذہ کی انجمن نے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تبدیلی سے غلط پیغام جائے گا۔جاوید نے کہا کہ اس تجویز پر حتمی فیصلہ جنوری میں بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اساتذہ یونین مدارس عربیہ کے اتر پردیش کے جنرل سکریٹری دیوان صاحب زمان نے کہا کہ نماز جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں اس لیے مدارس کے لیے جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس نظام کو تبدیل کیا گیا تو اس سے غلط پیغام جائے گا۔ملک بھر کے مدارس عموماً جمعہ کے دن بند رہتے ہیں۔ اسلام میں نماز جمعہ کی خصوصی اہمیت ہے اور جمعہ کی تیاریوں کے پیش نظر اس دن مدارس بند رہتے ہیں۔