نئی دہلی : پاکستان کرکٹ میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہے، جس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی وہی ہوا ۔ بدھ کو آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ۔ نجم سیٹھی کو پھر سے ایک مرتبہ پی سی بی چیئرمین کی کرسی مل گئی ہے ۔ اب سبھی اس بات کو لے کر چہ می گوئیاں کررہے ہیں کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کیا ہوگا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو گھر پر کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیسٹ سیریز کے تینوں ہی مقابلے میں ہی ہار ملی ۔ بابر اعظم پاکستان کے پہلے ایسے کپتان بن گئے، جن کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ جھیلنی پڑی ۔ اس ہار کے بعد سے ہی ان کے ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبریں لگاتار سامنے آنے لگیں