دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتہائی پراعتماد انداز میں کہا ہےکہ اگلے سال 2022کے آخر تک دنیا کوروناوائرس کے انفیکشن سے چھٹکارا پاکر مکمل طور پر معمول پر آجائے گی،آئندہ سال کےختم ہونے تک کورونا انفیکشن کی شرح انتہائی کم سطح پر آجائے گی۔
دنیا بھر میں کوروناویکسین تیزی سے دستیاب ہورہی ہے۔آئندہ3یا 4مہینوں میں امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ضرورت سے زیادہ افراد کوکورونا کی ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی جسے وہ پھر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔