رامپور :(آر کے بیورو)
عید سے قبل آج ملک بھر میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ الوداع کی نماز کے لیے اتر پردیش میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس بار سڑکوں پر نماز نہیں ادا کی گئی۔ اے ڈی جی لا ءاینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا تھا کہ نماز مسجد کے اندر ہی ادا کی جائے گی، تمام مذہبی رہنماؤں سے بات چیت ہوگئی تھی۔
اتر پردیش میں پولیس نے الوداع نماز کے لیے تمام مذہبی رہنماؤں سے بات کی ہے جس کے بعد آج پرسکون ماحول میں الوداع کی نماز ادا کی گئی ۔ اتر پردیش میں الوداع نماز کے لیے پولس نے 31151 مقامات کی نشاندہی کی تھی۔ 46 کمپنی پی اے سی کے ساتھ 7 سی ایف اے پی ایف لگائے گئے تھے ۔ پولیس نے 2705مقامات کو حساس قرار دیا تھا ۔
اتر پردیش کی 19949 مساجد میں الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس کے لیے 29806 مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کی گئی ۔ اتر پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ الوداع کی نماز کے دوران بھی لاؤڈ اسپیکر کے اصول پر عمل کیا گیا، 21965 لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں، 42332 لاؤڈ اسپیکر کی آواز کر دی گئی ہے۔
رام پور میں آزادی سے پہلے کی روایت ٹوٹ گئی
رامپور میں الوداع کی نماز تاریخی ہوا کرتی تھیں۔ آزادی سے پہلے سے چل رہی روایت کے مطابق رامپور کے ضلع بھر سے لوگ شہر کی جامع مسجد آتے تھے اور جمعہ کی نماز ادا کرتے تھے۔ ، جس میں کئی لاکھ لوگ نماز ادا کرتے تھے۔ جو کئی کلومیٹر تک شہر میں سڑکوں پر مکانوں کی چھتوں پر اور دکانوں میں پڑھی جاتی تھی ۔
لیکن یوگی حکومت کے حکم کے بعد انتظامیہ اور مسلم مذہبی رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی جائے گی اور ایسا ہی ہوا جمعۃ الوداع کی نماز اس بار جامع مسجد کے اندر ہی ادا کی گئی ۔عید کی نماز عیدگاہ کے اندر ادا کی جائے گی۔ مسلم مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ تمام مائکس ہٹا دیے گئے ہیں اور سب کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔