نئی دہلی :
شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ سال فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کے الزام جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی طرف سے عدالت میں ضمانت عرضی داخل کی گئی ہے ۔ عدالت نے خالد کی عرضی پر سماعت کے لیے 27 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔
کڑ کڑ ڈوما ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالتنے خالد کی ضمانت عرضی پر استغاثہ سے اگلی سماعت پر جواب دینے کو کہاہے ۔ معلوم ہو کہ خالد کو شمال ومشرقی دہلی فساد کی سازش معاملے میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ سینئر ایڈووکیٹ تریدیپ پائس نے اس معاملے میں ملزم خالد کی طرف سے عدالت میں ضمانت عرضی داخل کی ہے ۔ اس معاملے میں خالد سمیت کئی دیگر کے خلاف یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔