نئی دہلی:
دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی) کی عدم موجودگی میں کسی بھی طالب علم کے داخلے کو اب نہیں روکا جائے گا۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہلی سے آنے والا کوئی بھی بچہ جو نجی اسکول سے کسی سرکاری اسکول میں منتقل ہونا چاہتا ہے ، اسے ٹی سی نہ ہونے کی وجہ سے داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا یہ فیصلہ والدین کے لئے کافی راحت بخش ہوگا۔