نئی دہلی :(آر کے بیورو)
جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ ملک وملت کی خدمت کے ساتھ ساتھ وقت وقت پر بے سہارا اور پریشان حال لوگوں کی مدد میں بھی پیش پیش رہتی ہے اسی سلسلے پر عمل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر جمعیۃ علماء دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم قاسمی کی سرپرستی میں بطور خاص مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃعلماء دہلی نے ریلیف اور خدمت خلق کو تحریک کے طور پر لے کر کام کیا ہے اور دوسالوں سے تو جب سے دہلی میں فساد ہوا اور پھر اسکے فوراً بعد کووڈ- 19 وبا کے نتیجے میں لاک ڈاؤن نے لوگوں کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ہے بلا تفریق مذہب و ملت پریشان حال لوگوں کی مسلسل مدد کی گئی ہے۔
اس مرتبہ بھی شروع رمضان سے ہی غریب،پریشان حال خاص طور پر کنچن کنج اور شرم وہار اوکھلا میں روہنگیائی پناہ گزینوں میں رمضان کٹس تقسیم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ دیگر پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب عوام میں بھی بلا تفریق مذہب و ملت ریلیف اور رمضان کٹس کا سلسلہ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی شاہین باغ قبرستان میں رمضان کٹس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مفتی عبد الرازق مظاہری ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء دہلی۔ قاری محمد صادق، قاری عبدالمنان، مولانا محمد احمد بطور خاص شریک رہے۔