کیرانہ :(ایجنسی)
کیرانہ سے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو پولیس نے آج ایک پرانے معاملے میں گرفتار کرلیا ۔ ایس پی نے اسے بدلے کی کارروائی بتائی ہے۔ ایم ایل اے ناہید حسن نے بھی کہاہے کہ وہ ان ظلموں کےآگے نہیں جھونکیں گے۔ ناہید حسن کو ایس پی اورراشٹریہ لوک دل نے مشترکہ امیدوار اعلان کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعدمغربی یوپی میں الیکشن پر اثر پڑ سکتاہے۔
ناہید حسن پر پرانا گینگسٹر کیس تھا۔ اسی کیس میں وہ خودسپردگی کے لیے عدالت گئے تھے، لیکن اسی وقت انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں جب پولیس گرفتار کر کے لے جا رہی تھی تو انہوں نے میڈیا سے کہا کہ یوگی حکومت کا خاتمہ جلد ہو گا۔ اس کی جابرانہ پالیسی کے دن اب گنتی کےبچے ہیں ۔
اس پر ناہید کے حامیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ یوگی حکومت ایس پی اور آر ایل ڈی کے لیڈروں اور کارکنوں سے کس قدرخوفزدہ ہے۔ لیکن اب اس گرفتاری سے ناہید حسن کی جیت یقینی ہے۔ بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔