نئی دہلی : (ایجنسی)
دہلی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔خواہشمند امیدوار دہلی یونیورسٹی آفیشیل ویب سائٹ du.ac.inپر وزٹ کرکےنوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتےہیں اور آن لائن کے ذریعہ درخواست درج کرسکتے ہیں ۔ آن لائن درخواست درج کرنےکی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔
بھرتی مہم کے ذریعے کل 251 آسامیاں پر بھرتی کی جائیں گی۔ یو آر ؍ او بی سی ؍ ای ڈبلیو ایس کیٹیگری کے لیے درخواست فیس 500 روپے ہے جبکہ ایس سی؍ ایس ٹی ، پی ڈبلیو ڈی کیٹیگری اور خواتین درخواست گزاروں سے کوئی درخواست فیس نہیں لی جائے گی۔ اسسٹنٹ پروفیسر عہدوں پر بھرتی کے لیے یو جی سی کے ذریعہ مقرر کردہ قواعد کے مطابق قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔ امیدوار نوٹیفکیشن میں مکمل تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔
امیدواروں کی تعلیمی اور دیگر متعلقہ قابلیت کی بنیاد پر اسکریننگ کی جائے گی۔ امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کی بنیاد پر کیا جانا ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ جات میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدہ کے لیے انٹرویو کے لیے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ میں گریجویٹ ،ڈ پوسٹ گریجویٹ ، ایم فل ، پی ایچ ڈی، نیٹ، ریسرچ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے تجربے کی بنیاد پر نمبر دئے جائیں گے ۔