تل ابیب : سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف پرانے کرپشن کیس کی سماعت پیر کے روز پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ کیس کی سماعت کو دوماہ قبل اسرائیل کے حالت جنگ میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی عدالت نے ملتوی کر دیا تھا۔ تاہم اب جنگ کے دوران ہی سماعت دوبارہ شروع کردی ہے۔
نیتن یاہو دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ ہیں اور چھٹی مرتبہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ ان کے خلاف کئی سال سے کرپشن کے مقدمے زیر التوا چلے آرہے ہیں۔
ان مقدمات میں سزا اور کسی ممکنہ سیاسی نا اہلی سے بچنے کے لیے وزیر اعظم یاہو نے عدالتی اصلاحات کی ایک کوشش کی تھی لیکن سول سوسائٹی کی طرف سے سخت مزاحمت سامنے آگئی اور عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
ان کے خلاف غیر قانوی طور پر تحائف وصول کرنے کے الزامات کے تحت مقدامات دائر ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائی پھر سے شروع کر دی ہے