لکھنؤ: اتر پردیش ایس ٹی ایف نے جمعرات کو عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام احمد کو انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کر دیا۔ اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ’’ہم کسی مجرم کے ساتھ نہیں ہیں، لیکن حکومت ذات پات کے نام پر امتیازی سلوک کر رہی ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ حکومت ذات اور مذہب کی بنیاد پر انکاؤنٹر کرواتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی یوگی کی ذات سے ہے تو اسے پھولوں سے چھوا جائے گا، اسے پھولوں سے مارا جائے گا!، یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ وہ ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے اپنے خلاف چل رہے مقدمات خود ہی واپس لے لیے۔ اکھلیش نے کہا کہ اگر فہرست بنتی تو گورکھپور سے مافیا میں کس کا نام سب سے اوپر ہوتا! اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر خاندان کے افراد کو لگتا ہے کہ انکاؤنٹر فرضی ہے تو انہیں عدالت جانا چاہئے، اب یہ ان پر منحصر ہے۔ایک اور بیان میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اسد کے انکاؤنٹر پر سوال اٹھائے۔