راولپنڈی:پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں ایک کلب میچ میں جب ابرار احمد نے اسپن باؤلنگ کے اپنے دلکش انداز سے پانچ وکٹیں حاصل کیں تو اُس وقت 15 سالہ اس نوجوان نے اپنے دوستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے ”سپر اسٹار‘‘کہنا شروع کر دیں۔ نو سال بعد اسی نوجوان نے پاکستان کی قومی ٹیم کی طرف سےکھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہیٹیسٹ میچ میں انگلش کرکٹ ٹیم کے سات بلے بازوں کا شکار کر کے خود ستائشی کا بھرم قائم رکھا۔
اب دوستوں نے ابرار کو مشہور فکشنل کردار سے ملتے جلتے نظر کے چشمے پہننے پر ‘ہیری پوٹر‘ کا نام دیا ہے۔
یہ بات الگ ہے کہ وہ اب کرکٹ کی گیند سے اپنی ہی طرز کا جادو بھی جگاتے ہیں۔ جمعے کے روز ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جب ابرار احمد کو نویں اوور میں باؤلنگ کے لیے لایا گیا تو انہوں نے اپنی صرف پانچویں ہی گیند پر منجھے ہوئے انگلش بیٹسمین زاک کرالی کو اپنا نشانہ بنا کر پاکستان کو بریک تھرو دے ڈالا۔
ابرار احمد کے بھائی امجد نے کراچی سے اے ایف پی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا، ” سخت محنت کے ذریعے وکٹیں حاصل کرنے کی پیاس کی موجودگی میں یہ صرف وقت آنے کی بات تھی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا سکہ جما سکتے