نئی دہلی : (ایجنسی)
کچھ عرصہ قبل محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) نے ایک ویب پورٹل لانچ کیا تھا۔ اس کے ذریعے صارفین چیک کر سکتے ہیں کہ ان کے نام پر کتنے موبائل کنکشن جاری کیے گئے ہیں۔ TAFCOP پورٹل اس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس پورٹل سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدھار کارڈ پر کتنی سمیں جاری کی گئی ہیں۔ ڈی او ٹی کی گائڈلائنس کے مطابق ایک آدھار کارڈ سے 9 تک موبائل کنکشن واپس لیے جا سکتے ہیں۔
پورٹل کی مدد سے یوزرس کو لگتا ہے کہ کوئی غلط نمبران کے آدھار کورڈ سے جاری ہوا ہے تو اسے بند کروانے کی بھی ریکویسٹ پورٹل کےذریعہ دے سکتےہیں ۔ یہاں پر اس کے لئے آپ کو پورا طریقہ بتارہےہیں ۔
آپ کے آدھار سے کتنی سمیں جاری ہوئی ہیں اس کے لئے سب سے پہلے TAFCOPکی ویب سائٹ پر جانا ہوگا ۔
TAFCOP کی ویب سائٹ کو آپ
https://tafcop.dgtelecom.gov.in پر جا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کھلنے کے بعد آپ کو یہاں موبائل نمبر دینا ہوگا اور او ٹی پی کے لیے ریکویسٹ دینی ہوگی۔
آپ کو DoTکی طرف سےOTPکا میسیج آئےگا۔ اس سے آپ اپنے سائن انکو ویلیڈ کرسکتے ہیں ، ویلیڈ ہو جانے کے بعد آدھار کارڈ سے لکنڈ تمام موبائل نمبر کی لسٹ پورٹل آپ کو دکھایا دے گا۔
جو نمبر یوز میں نہیں ہے آپ اسے بند کرنے کی ریکویسٹ بھی یہاں کر سکتے ہے۔ آپ کو بتادیں کئے یہ سروس فی الحال تلنگا اور آندھراپردیش کے لیے ہی ہے ۔ آنے والے وقت میں اس باقی کی ریاستوں کے لیے بھی جاری کردیاجائے گا۔