نئی دہلی : (ایجنسی)
2 اکتوبر کا دن ہندوستان کے لیے بہت اہم ہے۔آج ہی کے دن 1869 میں گجرات کے پور بندر میں مہاتما گاندھی کی پیدائش ہوئی تھی۔ 2 اکتوبر کو ہر سال گاندھی جینتی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ گاندھی جینتی کے موقع پر ٹوئٹر پر ناتھو رام گوڈسے زندہ باد ٹرینڈ کر رہاہے ۔ اس پر 61 ہزار سے زیادہ لوگ ٹویٹ کر چکے ہیں۔ یہ لوگ ناتھو رام گوڈسے کی حمایت میں ٹویٹ کررہے ہیں ،حالانکہ سوشل میڈیا پر تمام لوگوں نے اس ٹرینڈ کی تنقید بھی کی۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے گاندھی جینتی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ’گوڈسے زندہ باد‘ کے ٹرینڈ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ورون گاندھی نے کہاکہ جو لوگ ’ گوڈسے زندہ باد‘ ٹویٹ کررہےہیں، یہ لوگ ملک کو غیر ذمہ دارانہ طریقہ سے شرمسار کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ ناتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا گولی مار قتل کر دیا تھا ۔ گوڈسے کو اس کے لئے پھانسی کی سزا دی گئی۔
ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا ، ’بھارت ہمیشہ سے روحانی سپر پاور رہا ہے، لیکن یہ مہاتما (مہاتما گاندھی) ہیں جنہوں نے ہماری قوم کی روحانی بنیاد کو اپنے وجود کے ذریعہ اظہار کیا اور ہمیں ایک اخلاقی اختیار دیا جو آج بھی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔