بھوپال (ایجنسی )گورنر منگو بھائی پٹیل نے ایک سرکاری پروگرام میں ’جے شری رام کے نعرے‘ لگائے، جس کو لے کر ایک تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ دراصل، گورنر منگو بھائی پٹیل جمعرات کو آگر مالوا کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک گاؤں میں منعقد ایک سرکاری پروگرام میں تقریر کے دوران انہیں اسٹیج سے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگے۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں گورنر نے اسٹیج سے دو بار ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگایا۔ اس کے ساتھ جب کچھ لوگوں نے نعرہ نہیں لگایا تو انہوں نے کہا کہ کس نے نہیں کہا، مجھے سٹیج سے سب کچھ نظر آ رہا ہے۔.ساتھ ہی اس پورے واقعہ کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ منگو بھائی پٹیل بھول گئے کہ کسی بھی سرکاری پروگرام میں کسی خاص مذہب کے نعرے لگانا گورنر کے لیے مناسب نہیں ہے۔ گورنر منگو بھائی پٹیل نے شاید ہندوستان کی سرو دھرم سمبھاو کی پالیسی پر عمل کرنا مناسب نہیں سمجھا۔