لکھنؤ: اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کو چپل سے پیٹے جانے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ معاملہ چھپر تھانہ علاقہ کے تاج پور گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ ایک دلت نوجوان کا گاؤں کے سربراہ شکتی موہن کے ساتھ کچھ جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد پردھان نے دلت نوجوان کو اپنے گھر بلایا اور چپلوں سے پیٹا۔ اس دوران پردھان نے گالی گلوچ بھی کی۔
اس ویڈیو کو موقع پر موجود ایک نوجوان نے بنایا اور وائرل کر دیا۔ اس ویڈیو کو پورکاجی اسمبلی حلقہ کے اتحادی ایم ایل اے انیل کمار نے ٹویٹ کیا، جس میں عہدیداروں سے کارروائی کرنے کو کہا گیا۔
اس کے بعد ایس ایس پی ونیت جیسوال نے فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم پردھان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرایا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔سی او صدر ہیمنت کمار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ چھپر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔