نئی دہلی. ٹھگ کرن بھائی پٹیل کی فرضی سرکاری ٹیم میں گجرات کے دو لوگ بھی شامل تھے جو جعلی پی ایم او افسر کے طور پر جموں و کشمیر کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ ان کو جموں و کشمیر پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک ملزم امیت ہتیش پانڈیا گجرات کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے ایک افسر کا بیٹا ہے۔ کرن بھائی پٹیل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے امیت ہتیش پانڈیا اور جئے سیتاپارا کو جانے دیاتھا۔
پولیس نے جو وجہ بتائی وہ یہ ہے کہ انہیں لگا کہ کرن بھائی انہیں اسی طرح دھوکہ دے رہے ہیں جس طرح دوسروں کو دھوکہ دیا گیا ٹی وی 9 بھارت tv9bharat کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پریہ معلومات دی ۔ یہ دونوں ٹھگ کرن بھائی پٹیل کے ساتھ ایک سرکاری ٹیم کے طور پر کشمیر کے دورے پر گئے تھے۔ کرن بھائی پٹیل نے دھوکہ دہی سے خود کو پی ایم او کا سینئر افسر بتا کر جموں و کشمیر کے دو دورے کیے ہیں۔
کرن کے ان دوروں کے دوران اس نے ایک سرکاری اہلکار کو دی جانے والی وی وی آئی پی ٹریٹمنٹ کی تمام سہولیات کا فائدہ اٹھایا۔ ان سہولیات میں زیڈ پلس سیکیورٹی، 5 اسٹار ہوٹل میں سرکاری رہائش اور بہت کچھ شامل ہے۔