ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب نے دعوت دی ہے۔تقریباً دس روز قبل دونوں حریفوں نے چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی نے سعودی عرب کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے، حالانکہ سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا۔اسے سفارتی حلقوں میں دوستی کی تجدید نو کہا جارہا ہے
2016 میں سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم کو پھانسی دیے جانے کے بعد ایرانی مظاہرین سعودی عرب کے سفارت خانے میں گھس گئے تھے جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
اب ایک بار پھر دونوں ممالک نے سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔