گروگرام: (ایجنسی)
گروگرام کے سیکٹر 12 اے میں ادا کی جارہی نماز جمعہ کا معاملہ مسلسل گرم ہوتا جا رہا ہے ۔5 نومبر کو ہندو سنگھرش سمیتی کے اراکین نے اسی مقام پر گوردھن پوجا کااہتمام کیا ہے ۔ اس پوجا میں بی جےپی لیڈر کپل مشرا بھی شامل ہوئےہیں ۔ ساتھ ہی ڈاسنا دیوی کے پروہت یتی نرسمہا نند سرسوتی بھی یہاں پہنچا تھا۔ یہ پروگرام بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد جیسی 22 ہندو تنظیموں نے سیکٹر 12 میں نماز کے مقام پرسنیکت ہندو سنگھرش سمیتی کے بینرتلے منعقد کیا ہے ۔
دراصل گروگرام کے سیکٹر 12 اے پارک میں پولیس سیکورٹی کے درمیان نماز ادا کی جا رہی تھی۔ دو ہفتے قبل ہندو تنظیموں اور مقامی باشندوں نے اس پر پابندی لگانے کی بات کی تھی۔ 29 اکتوبر کو ہندو تنظیم کے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
اس سے قبل گروگرام میں انتظامیہ نے 8 مقامات پر کھلے میں نماز پڑھنے کی اجازت واپس لے لی تھی۔ یہ 8 جگہیں تھیں – سیکٹر 49 میں بنگالی بستی، ڈی ایل ایف فیز 3 کا وی بلاک، سورت نگر فیز 1، کھیرکی ماجرا گاؤں کے مضافات، دولت آباد کے مضافات، سیکٹر 68 میں رام گڑھ گاؤں کے قریب، ڈی ایل ایف اسکوائر ٹاؤن اور نکھرولا روڈ سے رام پور گاؤں تک ۔