نئی دہلی:
گرو گو لولکر تو نئی ریاستوں کی تشکیل کے حق میں نہیں تھے، ماضی میں الگ صوبے کے لیے جاری تحریکات کے خلاف تھے، وہ وفاقی( فیڈرل) نظام حکومت کو بھی پسند نہیں کرتے تھے کہ اس سے مرکز کمزور ہوگا، پھر بی جے پی اور سنگھ کس مقصد و حکمت کے تحت نئے صوبے بنانے کے لیے سرگرم ہے؟
مولانا نعمانی ’روزنامہ خبریں‘ میں شائع اس رپورٹ پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جس میں پوروانچل کو اترپردیش سے الگ کرکے نیا صوبہ بنانے کے بی جے پی کے مجوزہ منصوبے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔