نئی دہلی :(ایجنسی)
گیان واپی مسجد معاملے میں جاری پیش رفت کے درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد تھی اور قیامت تک رہے گی۔ اویسی نے یہ بات پیر کو گجرات کے وڈمام کے چھاپی میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کہی۔
اویسی نے کہا کہ بابری مسجد ان سے اس وقت چھینی گئی جب وہ 19-20 سال کے تھے لیکن اب ہم 19-20 سال کے بچوں کی آنکھوں کے سامنے ایک اور مسجد کو نہیں کھوئیں گے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ کیا وہ عہد کر تے ہیں کہ وہ کسی اور مسجد کو نہیں کھوئیں گے ۔ ان کی اس بات پر تمام لوگوں نے انہیں اپنی حمایت کی ۔
حیدرآباد کے ایم پی اویسی نے کہا کہ ہندوستان کا مسلمان اب ایک اور مسجد کو کھونے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیٹھ نہیں دکھائیں گے اور اپنے حقوق کے لیے سینہ تان کر اپنے حق کے لئے لڑیں گے اور بھارت کا آئین ہمیں اس کی اجازت دیتا ہے ۔