پٹنہ: مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کا سلسلہ بے روک ٹوک جاری ہے۔اب اس میں بی جے پی رکن اسمبلی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر کا نام بھی جڑگیا ہے ۔ نیوز پورٹل اے بی پی نیوز پر شائع رپورٹ کے مطابق ہری بھوشن نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اویسی جیسے لوگ ملک میں رہے تو تباہی مچے گی، مسلمانوں کا ووٹنگ رائٹ ختم کر دینا چاہئے!
بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے خلاف یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب بہار میں بجٹ اجلاس کے حوالہ سے ایوان کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے۔
اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے ہری بھوشن نے کہا ’’ملک میں ان لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اویسی سیمانچل میں گھوم کر مر جائیں گے لیکن انہیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ یہ لوگ 2047 تک ہندوستان کو اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں۔۔ بی جے پی جاگ گئی ہے۔ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘