نئی دہلی: دہلی کی عدالت نے معروف اسٹوڈنٹ لیڈر اور سوشل ایکٹوسٹ عمر خالد کو اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ انہیں 23 سے 30 دسمبر تک ایک ہفتے کے لیے ضمانت دی گئی ہے۔ اسے 30 دسمبر کو خوسپردگی کرنی ہوگی۔ وہ 2020 کے دہلی فسادات کے ملزم ہیں ،حال ہی میں انہیں ایک معاملہ میں عدلیہ نے باعزت بری کردیا تھا۔