نئ دہلی:سپریم کورٹ بلقیس بانو کی درخواست پر 13 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ بلقیس بانو نے گجرات حکومت کی جانب سے اجتماعی عصمت دری کیس میں سزا یافتہ 11 ملزمان کی برآت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والے ان 11 مجرموں کو اس سال 15 اگست کو رہا کیا گیا تھا۔
جسٹس اجے رستوگی کی سربراہی والی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ مجرموں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں پہلے ہی درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔
بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس میں رہا کیے گئے 11 مجرموں کے ‘اچھے رویے’ کو گجرات حکومت نے ان کی رہائی کی وجہ بتایا۔ سپریم کورٹ کے سامنے گجرات حکومت کی طرف سے دیئے گئے حلف نامہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مجرم پیرول یا فرلو سے زیادہ دنوں تک جیل سے باہر تھے۔